مانگا منڈی ، اچھرہ ، بادامی باغ 11لاکھ 5ہزار مالیت ک سامان ور نقدی چھین لی گئی

مانگا منڈی ، اچھرہ ، بادامی باغ 11لاکھ 5ہزار مالیت ک سامان ور نقدی چھین لی گئی

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا، بتایاگیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہزاد اور فیملی سے 5 لاکھ75ہزار روپے کی نقدی و طلائی زیورات،مانگا منڈی سے ڈاکوؤں نے عدنان اور فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ سے ڈاکوؤں نے اکرام اور فیملی سے 2 لاکھ33 ہزار روپے کی نقدی وطلائی زیورات چھین لئے۔ ہنجروال میں ڈاکوؤں نے اسلم سے 4 لاکھ نقدی وموبائل فو ن، مصطفی آباد میں سلیم سے2لاکھ کی نقدی و موبائل فون، نیوانارکلی میں ڈاکوؤں نے عباد سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون لوٹ لیا۔ شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے شوکت سے 2 لاکھ کی نقدی وموبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے طاہر سے 1لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں ستوکتلہ،ٹاون شپ، گرین ٹاون سے کاریں جبکہ مصری شاہ،شاہدرہ ٹاون، شالیمار، مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...