ستوکتلہ،زیر تعمیر ہوٹل میں 40 سالہ الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور( خبرنگار) ستوکتلہ کے علاقہ میں زیر تعمیر ہوٹل پر کام کرتے ہوئے 40 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نشاط کالونی کا رہائشی 40 سالہ نعیم الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا ۔ رات گئے ستوکتلہ کے علاقہ میں واقع ہوٹل پر بورڈ لگا رہا تھا کہ اس دوران ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھو گیا جس کے نتیجہ میں زودار جھٹکا لگنے سے دور جا گرا، طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔