گریٹر اقبال پارک میں ٹریفک آگاہی کیمپ ،شہریوں کوقوانین کے بارے بریفنگ

گریٹر اقبال پارک میں ٹریفک آگاہی کیمپ ،شہریوں کوقوانین کے بارے بریفنگ

لاہور(خبر نگار)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف تعلیمی اداروں کے علاوہ بس اڈوں ،رکشہ اسٹیڈز،تجارتی مراکز اور دیگر اہم جگہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور بنیادی ٹریفک قوانین بارے آگاہی دے رہی ہے۔اسی سلسلہ میں گزشتہ روزگریٹر اقبال پارک میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ شہریوں میں روڈ سیفٹی پمفلٹس تقسیم کئے جن پر مختلف آگاہی پیغامات درج تھے۔

مزید : علاقائی


loading...