تھانہ فیصل ٹاؤن کی کارروائی 2 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکر لیاگیا

تھانہ فیصل ٹاؤن کی کارروائی 2 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکر لیاگیا

لاہور( خبرنگار) انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن انسپکٹر ناصر بیگ اورانکی ٹیم میں شامل تفتیشی افسر خالد یعقوب گورسی نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سجاد بلوچ اور ساجد نیازی راہزنی اور چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن ناصر بیگ اور تفتیشی افسر خالد یعقوب گورسی کے مطابق ملزمان نے فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن ، لیاقت آباد سمیت گارڈن ٹاؤن سمیت دس تھانوں کے علاقوں میں چھینا جھپٹی اورراہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے اور انسپکٹر ناصر بیگ کے مطابق ملزمان سجاد بلوچ اور ساجد نیازی سے چار موبائل فون سیٹ، ہزاروں روپے نقدی ، ایک موٹر سائیکل اوردو عدد پسٹل برآمد کر لیے ہیں اور مزید ریکوری کے لئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن کاشف اسلم نے انسپکٹر ناصر بیگ اور ان کی ٹیم میں شامل تفتیشی افسر خالد یعقوب گورسی اور دیگر اہلکاروں کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے جبکہ ڈی آئی جی چودھری سلطان احمد نے انسپکٹر ناصر بیگ اور خالد یعقوب گورسی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...