ریس کورس کے علاقہ میں رکشہ چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ریس کورس کے علاقہ میں رکشہ چوری کرنے والا گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ایس پی سول لائن علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او ریس کورس شبیر اعوان نے رکشہ چور گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ملزمان وقاص ، ندیم اور عرفان کے قبضہ سے دو رکشے ، دو عدد موٹر سائیکلیں اور دو عدد پسٹل برآمد کر لیے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ایک منشیات فروش رمضان کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی ہے۔ ملزم رمضان کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساندہ اور مزنگ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -