ٹیپو ٹر کاں والا کے بیٹے کی جیل سے رہائی ، گوالمنڈی گولیوں کی تر تراہٹ سے گونج اٹھا

ٹیپو ٹر کاں والا کے بیٹے کی جیل سے رہائی ، گوالمنڈی گولیوں کی تر تراہٹ سے ...

لاہور(خبر نگار) گوالمنڈی کے علاقے میں ٹیپوٹرکاں والاکے بیٹے کی جیل سے رہائی پرحامیوں کاجشن، ڈیرے پرجدیدآتشیں اسلحہ کیساتھ گولیوں کی ترتراہٹ سے پور علاقہ گونج اٹھا ۔ بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کے علاقے میں امیر بالاج ٹیپوٹرکاں والا کی قتل کیس میں جیل سے رہائی پر جشن مناتے ہوئے اس کے گن مینوں اور حامیوں نے جدید آتشیں اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کی خوشی میں امیر بالاج ٹیپو کے ڈیرے پرخصوصی دعوت کا اہتمام کیاگیاتھا۔ اس موقع پر گارڈز اور حامیوں نے اسلحے کا خوب استعمال کیا۔دریں اثناڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ پولیس نے ٹیپو ٹرکاں والے کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتا ر کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزمان میں بلاج امیر ٹیپو، مومن ،ریاض اور فیضان الیاس شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک 223بور کی ایم 16رائفل ، ایک اے کے 47رائفل اور ایک 30بور پسٹل برآمد ہواہے۔ واقعی کی فوٹیج چلنے پر وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی،ایس پی سٹی عادل میمن کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ جس پر پولیس نے ٹیپو ٹرکاں والے کے ڈیرے پر فائرنگ میں ملوث چار وں ملزمان کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اس موقع پر ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے اورپولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...