اکبری گیٹ ، گھر کی حفاظتی دیوار نہ ہونے سے شیر خوار گندگی نالیمیں گرکر جاں بحق

اکبری گیٹ ، گھر کی حفاظتی دیوار نہ ہونے سے شیر خوار گندگی نالیمیں گرکر جاں بحق

لاہور( خبر نگار) اکبری گیٹ کے علاقہ میں10ماہ کا شیرخوار گھر میں کھیلتے ہوئے گندے نالے میں گر کر جا ں بحق ہو گیا۔واقع پر ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے، کم سن ولید کی بہنیں زاروقطارروتی رہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اکبری گیٹ کے علاقہ میں محنت کش ارشد کا آٹھ ماہ کا بچہ ولید احمد گھر کی حطاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث کھیلتے ہوئے ساتھ کندے نالے میں گر کر بہہ گیا۔ماں دیکھتے ہوئے بھی نہ بچا سکی ۔ بچے کو بچانے کیلئے والدین اور محلے داروں نے نکالنے کی کوشش کی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔واقعہ پر علاقے میں سوگ کا سماں رہا ۔ لواحقین نے ضلعی انتظامیہ کے گندے نالے کو نہ ڈھا نپے جانے پر شدید احتجاج کیا ۔ تاہم پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،جسے بعد ازاں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...