سٹی ٹریفک پولیس نے مزید 4 لفٹر خرید لئے،تعداد 30 ہوگئی
لاہور( خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس نے غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو اٹھانے کے لئے مزید چار لفٹر خرید لئے ہیں۔ جس کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کے پاس لفٹر کی تعداد 30 ہو گئی ہے اور اس طرح ہر سیکٹر میں ایک ایک لفٹر فراہم کیا جائے گا جس میں 34 سیکٹرز میں سے 30 سیکٹرز کو لفٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے غلط پارکنگ پر ہر لفٹر کو روزانہ 50سے60گاڑیاں اٹھانے کا ٹارگٹ سونپا گیا ہے۔