قلعہ گجر سنگھ اورگجر پورہ میں2 تشدد زدہ نعشیں برآمد

قلعہ گجر سنگھ اورگجر پورہ میں2 تشدد زدہ نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) گجر پورہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے 17سالہ نوجوان کو تشدد کرکے گلا دبا کر نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی ،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے چائینہ سکیم میں ایک خالی پلاٹ میں ایک نوجوان کی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے خوف زدہ ہو کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کروائے جس پر اس کی شناخت بابر کے نام سے ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بابر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دباکر قتل کرکے نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی ہے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔ تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگے ۔دریں اثناء قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے نشی قراردیکر لاش مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش دیکھ کر علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ بھجوا دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول حلیہ سے کسی اچھے گھرانے کا معلوم ہوتا تھااور اسکے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیاہے۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نشہ کا عادی تھا اسکے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -