مختلف مقامات پر آتشزدگی ، ہزاروں مالیت کا سامان خاکستر

مختلف مقامات پر آتشزدگی ، ہزاروں مالیت کا سامان خاکستر

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں شمیم احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزار روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔نشتر کالونی کے علاقے میں ریحان کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ دریں اثناء مانگا منڈی کے علاقے میں فخر الدین کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا۔ تمام جگہوں پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی


loading...