کمر میں تکلیف ، چودھری نثار نے پریس کانفرنس آج تک ملتوی

کمر میں تکلیف ، چودھری نثار نے پریس کانفرنس آج تک ملتوی
 کمر میں تکلیف ، چودھری نثار نے پریس کانفرنس آج تک ملتوی

  



اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر داخلہ چو دھری نثارعلی خان نے کمر میں تکلیف کے باعث اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈاکٹروں نے چو دھری نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے،پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناسازطبیعت ہے، میڈیا سے درخواست ہے پریس کانفرنس کے التوا پرقیاس آرائی سے گریز کرے۔ترجمان نے کہا کہ ملتوی ہونے والی پریس کانفرنس آج شام پانچ بجے ہو گی، پریس کانفرنس کے التواء کے کوئی اور معنی نہ پہنائے جائیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ چو دھری نثار پریس کانفرنس میں وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چو دھری نثار اور وزیراعظم کے درمیان ناراضی ہے، وزیر داخلہ کو منانے کے لئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی گئی مگر وہ ناکام لوٹی، چو دھری نثار نے کہا کہ ان کا موقف اصولی ہے وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ اول


loading...