شہبازشریف کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

شہبازشریف کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

لاہور ( آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن ہوا اور آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے 24 گھنٹے بعد ہی دفتری کام شروع کر دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آنکھ میں تکلیف کے باعث گلبرگ میں واقع ریٹینا دی آئی کلینک سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر خالد وحید نے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے صرف 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی دوبارہ سے دفتری کام شروع کردیا۔

آپریشن

مزید : صفحہ اول


loading...