عوام کے مقبول ترین لیڈر پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا : شہباز شریف

عوام کے مقبول ترین لیڈر پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں ...
 عوام کے مقبول ترین لیڈر پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا : شہباز شریف

  


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف20کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے خلوص نیت کے سا تھ عوام کی خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور ہر دل عزیز جماعت ہے۔ باشعور عوام نے دھرنا دینے والوں اور ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو ہر موقع پر مسترد کیا ہے کیونکہ عوام ترقی دشمن سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں اور وہ صرف اور صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور عوام کی خدمت میں جو اطمینان اورسکون ملتاہے، اس کا اندازہ بے بنیاد الزام تراشیاں کرنے والے عناصر کبھی کر ہی نہیں سکتے۔ نیازی صاحب !کھیل کے میدان اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے اور آپ نے جھوٹ بول کر او ریوٹرن لے کر سیاست میں نام گنوایا ہے اور سیاست کے ذریعے عوام کی بے لوث خدمت کرناآپ کے بس کی بات نہیں کیونکہ آپ نے گزشتہ4برس کے دوران صرف جھوٹ اور انتشار پھیلایا ہے اورآپ نے پاکستان میں گالم گلوچ، منافقت اور غیر جمہوری رویوں کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب قوم کے اربوں روپے بچانے والی قیادت پر بے بنیادا لزام تراشیاں کرنے والوں کو شرم آنی چا ہیے اوربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ عوام کے مقبول ترین اور مخلص لیڈر پربے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ بیساکھیوں کے ذریعے ایوان اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش کبھی پور ی نہیں ہوگی۔مسترد شدہ عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو ایک بار پھرمسترد کردیں گے۔ان انتخابات میں بھی امانت ، دیانت، شرافت اورخدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ عوام کی ترقی کے سفر میں اپنی منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کو پچھتانا پڑے گا۔قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...