عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا

عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا
 عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا

  


لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں تین واضح گروپ بن سکتے ہیں‘ مشرف لیگ سے آنے والے 40 ایم این اے جلد فیصلہ کریں گے‘ نواز شریف نے فیصلہ کرلیا ہے نیا وزیراعظم لانا ہے‘ یقین سے کہتا ہوں عمرنا خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا‘ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ مانیں گے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں تین واضح گروپ بن سکتے ہیں۔ مشرف لیگ سے آنے والے چالیس ایم این اے جلد فیصلہ کریں گے۔ نواز شریف نے فیصلہ کرلیا ہے نیا وزیراعظم لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد جاتی امرا بھی ہندو پراپرٹی نکلے گی۔ چوہدری نثار سے جان بوجھ کر کوئی رابطہ نہیں کیا یقین سے کہتا ہوں عمران خانکے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ مانیں گے فیصلے کی رات بیٹھ کر قوم کو خوشخبری دیں گے

مزید : صفحہ اول


loading...