علا لت کے با وجود جیل منتقل

علا لت کے با وجود جیل منتقل
 علا لت کے با وجود جیل منتقل

  


سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو25جولائی تک عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا۔ محمد یاسین ملک کو جمعہ کے روز سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سونہ وار کے علاقے میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کی قیادت کررہے تھے۔ سر ی نگر سے آ مدہ اطلا عات کے مطابق ہے محمد یاسین ملک کا سرینگر کے علاقے راجباغ میں قائم ایک نجی ہسپتال میں ہارٹ سرجن ڈاکٹر انل بھان نے تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا ۔ لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محمد یاسین ملک کچھ عرصے سے دل میں دبارہ سے کچھ دباؤ محسوس کررہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ چونکہ ڈاکٹر انل بھان 1992میں محمد یاسین ملک کے دل کی سرجری کے عمل میں موجود تھے لہذا ان ہی سے دوبارہ معائنہ کرایا گیا۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر بھان کا معائنے کے بعد کہنا تھا کہ محمدیاسین ملک کے دل میں موجود مصنوعی والیو کا گریڈینٹ پریشر ,جو نارمل حساب سے25اور40 کے درمیان ہونا چاہیے, قریباً33کی لیول تک پہنچ گیا ہے جو اس میں کچھ خرابی اور نقص کی نشاندہی کرتا ہے لہذا ڈاکٹر صاحب نے انہیں اس حوالے سے سخت احتیاطی تدابیر برتنے اور مزیدطبی معائنہ کرانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ محمد یاسین ملک کو گزشتہ ایک برس سے اکثر جیلوں اور تھانوں میں رکھا گیا اور مسلسل تناؤ کے سبب ان کی صحت پر نہایت منفی اثر پڑ ا ہے

مزید : صفحہ اول


loading...