ن لیگ کو محاذآرائی مہنگی پڑ یگی

ن لیگ کو محاذآرائی مہنگی پڑ یگی
 ن لیگ کو محاذآرائی مہنگی پڑ یگی

  


لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے ن لیگ کو محاذآرائی کی سیاست مہنگی پڑ ے گی، وہ بند گلی میں جا چکی ہے نوازشر یف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،ن لیگ جو مر ضی دعویٰ کر ے انکے پاس عدالتی فیصلہ قبول کر نے کے سواء کوئی آپشن نہیں ہوگا،جے آئی ٹی اور سپر یم کورٹ میں ن لیگ کو اپنی بھر پور صفائی کا موقع ملا مگر انکے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ ضرور سامنے لاتی،کر پشن کیخلاف تحر یک کا کر یڈٹ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو ہی جاتاہے ۔ اتوار کے روز شاہدرہ میں منعقدہ پارٹی کارکنوں کے کنونش سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا ن لیگ والوں نے اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے سپر یم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور پوری قوم نے دیکھ لیا کہ حکمران کر پشن میں پکڑ جا چکے ہیں، نوازشر یف کیلئے بہتر ہو تا وہ پانامہ سیکنڈل آتے ہی اپنے عہدے سے الگ ہوجاتے ، انکے خاندان کو اتنی رسوائی نہ ہوتی۔ لندن میں کاروبار کر نیوالے کسی بھی شخص کیلئے اپنا بزنس ریکارڈ لینا چند گھنٹوں کا کام ہوتا ہے ، اگر (ن) لیگ والوں کے پاس لندن فلیٹس کا کوئی ریکارڈ ہوتا تو وہ کب کا عدالت میں پیش کر کے اپنی بے گناہی ثابت کر چکے ہوتے ۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ اول


loading...