ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین
 ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کے آغاز کے بعد اب پیش ہے’ اسکائی ٹرین ‘ جو ہوا میں لٹکتی پٹری پر دوڑے گی۔چین میں خود کار،بغیر پٹری پر چلنے والی اور بغیر ٹکٹ کے سفر والی ٹرینوں کے سفر کے آغاز کے بعد اب چینی باشندے اس نئی ایجاد سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔ایک مقبول چینی ویب سائٹ کے مطابق انجینئروں کا دعوٰی ہے کہیہ اسکائی ٹرین 'معمولی سب وے ٹرینوں سے تقریبا تین گنا بہتر ثابت ہوں گی۔سکائی ٹرین کے ذریعے مسافر پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ٹرین بنانے والی کمپنی کے حکام کے مطابق یہ ٹرینماحول دوست بھی ہے اور اس کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔آبادی کے لحاظ سے چین اس وقت دنیا کا سب سے برا ملک بن چکا ہے ، لوگوں کی ضروریات کو اورسڑک پر ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نئی ایجاد کی ضرورت محسوس کی گئی۔ جرمنی اور جاپان کے بعد چین یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -