تحریک انصاف سازشوں پر زندہ ہے: احسن اقبال

تحریک انصاف سازشوں پر زندہ ہے: احسن اقبال

نارووال(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) میں کوئی دھڑے بندی نہیں، شکست خوردہ عناصر کسی معجزے کے منتظر ہیں لیکن حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،گزشتہ روز نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا وہ سیاسی مال جسکو عوام بار بار مسترد کر چکے ہیں جب انکو یقین ہو گیا کہ وہ ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو شکست نہیں دے سکتے تو انہوں نے نئی کوشش کی کہ وہ یہ کام سپریم کورٹ کے ذریعے کریں ،سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہش پوری کرنے کی عدالت نہیں ،پاناما اور جے آئی ٹی ایسے ہی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔پاکستان پر کون حکمرانی کرے گا اسکا فیصلہ ووٹ کی طاقت نے کرنا ہے۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو گا ہم قبول کریں گے اور اسی طرح تمام جماعتوں کو بھی قبول کرنا چاہیے ہم اپنی سیاسی حکمت عملی اس فیصلے کے بعد مرتب کریں گے۔ تحریک انصاف سازشوں پر زندہ ہے ہمیشہ وہ کسی کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے ہیں دوسروں سے منی ٹریل مانگتے رہے اپنی باری آئی تو کہا ریکارڈ ہی نہیں،جھوٹے سرٹیفکیٹ لا کر دیتے ہیں خود تو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے جبکہ وزیر اعظم نے اپنے بچوں کو چھ چھ دفعہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...