’’میاں صاحب جانے دو شہباز شریف کو آنے دو‘‘ لاہور میں بینرز آویزاں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں پراسرار طور پر بینرزآیزاں ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پربینرز آویزاں ہوگئے ہیں جن میں وزیراعظم نواز شریف کو جانے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آنے کی دعوت دی گئی ہے۔یہ بینرز پریس کلب کی اطراف بھی لگائے گئے ہیں جن پر ’’جانے دو میاں صاحب جانے دو اور آنے دو آنے دو میاں شہباز شریف کو آنے دو‘‘ کی تحریر لکھی گئی ہے۔ یہ بینرز این جی او پاکستان کے نام سے لگائے گئے ہیں جن پر دو افراد کے موبائل نمبرز پر بھی درج ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے یہ بینرز حکمراں خاندان اورمسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی کہانی سناتے ہیں۔
بینر آویزاں