ٹرمپ انظامیہ نے ایلیس ویلز کو پاکستان افغانستان کیلئے قائم مقام نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا

ٹرمپ انظامیہ نے ایلیس ویلز کو پاکستان افغانستان کیلئے قائم مقام نمائندہ ...
 ٹرمپ انظامیہ نے ایلیس ویلز کو پاکستان افغانستان کیلئے قائم مقام نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا

  


واشنگٹن(آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے ا یلیس ویلز کو پاکستان اور افغانستان کے لیے قائم مقام نمائندہ خصوصی تعینات کردیا ہے اور اس فیصلے کے ساتھ ہی جنوبی ایشیا کے نمائندہ خصوصی کا دفتر بند ہونے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔ ایلیس ویلز فارن سروس آفیسر (ایف ایس او)ہیں اور اس وقت قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کام کر رہی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق ایلیس ویلز 28 سالہ تجربہ کی حامل سینیئر سفارتکار ہیں، جو اسلام آباد میں اپنے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔اس کے علاوہ ایلیس ویلز اردن میں امریکی سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکی ہیں اس کے علاوہ وہ نئی دہلی، ماسکو، ریاض اور دوشنبے میں بھی خدمات دے چکی ہیں۔ایلیس ویلز وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ میں مختلف عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایلیس ویلز کے زیر اثر محکمہ خارجہ کی تمام تر توجہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل کو حل کرنے پر مرکوز ہوگی۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محکمہ خارجہ کابجٹ 28 فیصد کم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ نمائندہ خصوصی کا دفتر بھی بند کردیا جائے گا۔تاہم امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایلیس ویلز کو 26 جون کو خاموشی کے ساتھ نئی قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان تعینات کردیا۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کی جانے والی یہ تعیناتی اس وقت سامنے آئی جب امریکہ پاکستان اور افغانستان کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لے رہا ہے جس میں اہم انتظامی اور پالیسی تبدیلی کے امکانات ہیں۔واشنگٹن میں موجود سفارتی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ ان تبدیلیوں سے دفتر نمائندہ خصوصی بھی متاثر ہوگا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی پالیسیوں کا تبادلہ کرتا ہے اور براہ راست پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

ٓامریکہ۔ نمائندہ خصوصی

مزید : صفحہ اول


loading...