کیری پیکر ،کھلاڑیوں کو 25 ،25ہزار ڈالر فی سیریز دیئے گئے: میانداد، آصف اقبال

کیری پیکر ،کھلاڑیوں کو 25 ،25ہزار ڈالر فی سیریز دیئے گئے: میانداد، آصف اقبال

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 1977ء سے 1979ء تک کیری پیکر سے 75 ہزار پاؤنڈ کمائے، تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا د ی ہیں، سابق کرکٹر آصف اقبال اور جاوید میانداد نے بھی عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں عمران خان کی بہت قدر تھی۔ سابق کرکٹر آصف اقبال کا کہنا تھا کہ کیری پیکر کا تین سال کا معاہدہ تھا جو تمام کرکٹرز نے کیا۔ آصف اقبال نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو 25، 25 ہزار ڈالر فی سیریز معاوضہ دیا گیا۔کیری پیکر ٹیم میں عمران خان شامل تھے۔

کرکٹرز

مزید : صفحہ اول


loading...