شہباز شریف کیخلاف جے آئی ٹی بنی تو قوم پانام اور اقامہ بھول جائیگی : پرویز الٰہی

شہباز شریف کیخلاف جے آئی ٹی بنی تو قوم پانام اور اقامہ بھول جائیگی : پرویز ...

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے پنجاب حکومت کے تمام منصوبوں میں کرپشن ہی کرپشن ہے، شہباز شریف پر جے آئی ٹی بننی چاہئے، اگر وزیراعلی کیخلاف جے آئی ٹی بنی تو قوم پاناما اور اقامہ بھول جائے گی ،پنجاب حکومت کے لیپ ٹاپ منصوبے میں 2ارب،دانش سکول میں 4ارب82 کروڑاورتینوں میٹرو بس منصوبوں میں 3ارب کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔لاہور میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا بہاولپور سولر پارک منصوبے پر 17ارب روپے خرچ کئے گئے جس میں سے 7ارب شہباز شریف کی جیب میں چلے گئے،حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے نندی پور پراجیکٹ پر 84ارب روپے لاگت آئی اورپودے لگانیوالے کو نندی پور کا سی ای او لگادیا گیا ۔انہوں نے کہا چینی انجینئرز نے اورنج لائن کے پلرز کو ناقص قرار دیا جس پر نئے پلرز لگانے کیلئے 6ارب روپے اضافی خرچ کئے گئے، حکمرانوں نے ہمارے منصوبے اس لئے روکے کہ ان میں کرپشن نہیں ہو سکتی تھی ۔

پرویز الہٰی

مزید : صفحہ اول


loading...