عمران خان اپنی جائیداد کا حساب دینے میں ناکام ہوگئے ،مریم اورنگزیب

عمران خان اپنی جائیداد کا حساب دینے میں ناکام ہوگئے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کاسفر جاری رہے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کاعظیم ترہدف حاصل کیاجائے گا۔وزیرمملکت نے ان مفروضوں کو مسترد کردیا کہ مسلم لیگ(ن)وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے بعض متبادل ناموں پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ پر قیاس آرائیاں کرنے اور افواہیں پھیلانے والے غلط ثابت ہوں گے۔بعد میں ایک انٹرویو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے آئینی استثنی کو استعمال کرنے کی بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے اب ہرشخص خصوصا سرکاری عہدیداران کو احتساب کے عمل سے گزرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی رقوم کاحساب کتاب فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور انہوں نے اقرار کیاہے کہ انکے پاس کرکٹرکی حیثیت سے اپنی آمدنی کاکوئی ریکارڈ نہیں ہے

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول


loading...