آپریشن خیبر 4سپین کئی چوٹی ، سپرائی اور ستار کلے درخالی کرا لئے گئے ، راجگال میں 2مضبوط ٹھکانوں پربھی قبضہ

آپریشن خیبر 4سپین کئی چوٹی ، سپرائی اور ستار کلے درخالی کرا لئے گئے ، راجگال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی) آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ‘ پاک فوج نے سپین کئی چوٹی پر موجود سپرائی اور ستار کلے درے دہشت گردوں سے خالی کرا لئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔ دونوں درے افغانستان سے پاکستان داخلے کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے۔ فوج نے وادی راجگال میں دہشت گردوں کے 2 مضبوط ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا۔ سپین کئی چوٹی پر موجود سپرائی اور ستار کلے درے دہشت گردوں سے خالی کرا لئے گئے ۔ دونوں درے افغانستان سے پاکستان داخلے کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن خیبر 4 میں دہشت گردوں کیخلاف منصوبے کے مطابق پیش رفت جاری ہے ۔ خیبر 4 کے آپریشنل کمانڈر آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل شاہین ہیں۔
آپریشن خیبر 4



پشاور/باڑہ(اے این این) پشاور اور خیبر ایجنسی میں بم دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیرشین درنگ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکا خیزمواد چیک پوسٹ کے قریب رکھا گیا ہے، جس کے پھٹنے سے اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں فرنٹیر کانسٹبلری کا سپاہی شہید ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں فرنٹیر کانسٹبلری چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کا دہماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں فرنٹیرکانسٹبلری کا ایک سپاہی شہید جب کہ 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔دریں اثناء پولیس حکام کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کے دوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ ومنشیات بر آمد کرلی گئی ۔ پشاورمیں کیپٹل پولیس نے تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے 56 پستول ، 10 کلاشنکوف، 3 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک رپیٹر ، سیکڑوں کارتوس، شراب کی 53 بوتلیں اور78 کلو گرام چرس برآمد کر لی جب کہ غیر قانونی رہائش کے الزام میں 63 گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
دھماکہ ،شہید

مزید :

صفحہ اول -