شاہ محمودقریشی سے جمشید دستی کیملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمودقریشی سے جمشید دستی کیملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود سے گزشتہ روز پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی اور پی ٹی آئی کوٹ ادو کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی میاں بشیر علی قریشی سے ملاقات کی جس میں باہمی امور،ملکی صورتحال اور علاقائی سیاسی صورتحال پر

(بقیہ نمبر11صفحہ12پر ) تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس سے ملکی بدنامی ہوئی ہے انشاء اللہ اسکا فیصلہ بہتر آئے گا جو ملک و قوم کی ترقی کا باعث ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف حقیقی نیا پاکستان بنائے گی۔ایماندار اورشفاف قیادت کو سامنے لائے گی کرپٹ عناصڑ کا کڑا احتساب اور کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...