تعلیمی بورڈ ملتان‘ میٹرک سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا
ملتان ( سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک کے امتحانات2017کے نتائج کا اعلان کل 25جولائی بروز منگل10:10بجے صبح کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تقریب منعقد ہوگی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات ‘ ان کے والدین اور سکولز سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ کنٹرولر امتحانات حیدر گردیزی رزلٹ کا اعلان کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی صوبائی وزرا آصف سعید منیس اور نغمہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
مشتاق لانگ ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی تقریب کی صدارت کریں گے ۔ تقریب میں پو زیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو انعامات دئیے جائیں گے ۔حکام کے مطابق پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کااعلان آج 24جولائی بروز سوموار06:00بجے شام ہی کر دیا جائے گا۔