ناجائز جرمانے اور چالان‘ ٹینکرز ایسوسی ایشن کی آج سے ملک گیر ہڑتال

ناجائز جرمانے اور چالان‘ ٹینکرز ایسوسی ایشن کی آج سے ملک گیر ہڑتال

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سندھ اور پنجاب میں کرایوں میں جبری کٹوتی،اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت رویہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن آج سے ہڑتال کرے گی ،ملک بھر کو تیل کی سپلائی روک دی جائے گی،اس بارے آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چےئر مین میر یوسف شاہوانی نے سندھ اور پنجاب میں کرایوں میں جبری کٹوتی،اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت رویہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکر مالکان حکومت کو 3ماہ کا ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومت انہیں ریلیف دینے کی بجائے ان پر ریاستی جبر تسلط کرکے ان کا استحصال کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ بھاری کمیشن کے چکر میں موٹر وے پولیس کی ساری توجہ زیادہ سے زیادہ جرمانے عائد اور سزائیں عائد کرنے پر لگی ہوئی ہے ،سانحات اور حادثات کی روک تھام پر انکی کوئی توجہ نہیں ہے جبکہ سندھ میں ایکسائز پولیس کی بھتہ خوری وغنڈہ گردی عروج پر ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے ایک میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ سندھ میں 3جگہ پر ایکسائز پوسٹیں ہوں گی اس کے علاوہ آئل ٹینکر کو کہیں نہیں روکا جائے گا لیکن قدم قدم پر چیکنگ کے نام پر بھاری رقوم کی نا جائز وصولی کا سلسلہ جاری ہے آج سے پورے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی ،میر یوسف شاہوانی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹروں پر طلم وزیادتی ختم کی جائے، حکومت جب تک انکے مطالبات منظور نہیں کرے گی پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند رکھیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...