ملک میں جیپوں اورکاروں کی پیداوار میں مجموعی طور پر6.28 فیصد اضافہ
ملتان(جنرل رپورٹر) مالی سال 2016-2017 کے پہلے 11ماہ میں ملک میں جیپوں اورکاروں کی پیداوار میں مجموعی طور پر6.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بیوروآف شماریات کی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2016سے لیکر مئی 2017تک ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ78ہزار944کاریں اورجیپیں تیارکی گئیں جبکہ اس سے پیوستہ سال میں یہ حجم ایک لاکھ68ہزار363یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔سالانہ بنیادوں پرمئی 2017میں کاروں اورجیپوں کی پیداوار میں مجموعی طورپر 19.35فیصد اضافہ ہواہے، مئی 2016میں مجموعی طورپر 15ہزار161یونٹس تیارہوئیں جبکہ مئی 2017میں یہ شرح 18ہزار94 یونٹس رہی۔ اس عرصہ کے دوران موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 21.85فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ بسوں اورٹرکوں کی پیداوار میں بڑہوتری کی شرح بالترتیب 4.93اور40.26فیصد رہی۔ٹریکٹروں کی پیداور کی شرح میں 59.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم اس کے برعکس لائیٹ کمرشل وھیکلز کی پیداوار میں 31.83فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔