تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی بات کی‘ سمیع اللہ خان

تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی بات کی‘ سمیع اللہ خان

بہاولپور(بیورورپورٹ) سمیع اللہ خاں (فلائنگ ہارس)نے سابق ٹکٹ ہولڈراین اے 186 پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمدشاکر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کے عوام کی بات کی ہے اورعمران خان کی کاوشوں سے جے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

آئی ٹی بنی اور پانامہ لیکس کی کاروائی شروع ہوئی انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی کی وجہ سے آج حکمرانوں کااحتساب ہورہاہے عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن کوبے نقاب کردیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نظریہ کودیکھتے ہوئے میں نے اپنے سیاسی سفرکاآغاز کیاہے اورانشاللہ بہاولپورسے منتخب ہوکر اپنے قائدعمران خان کے نظریہ پراپنے علاقے کے عوام میں شعورپیداکرونگا اورآخری دم تک بہاولپورکی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑارہونگا انہوں نے کہاکہ بہاولپورمیری پہنچان ہے اورعوام فخر ہیں اورآج میرے لئے یہ فخرکی بات ہے کہ میں اپنے سیاسی سفرکاآغاز اپنے شہربہاولپورسے کررہاہوں اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمدشاکر نے کہاکہ ہمیں اپنے قائدچیئرمین عمران خان پرفخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے اپنے عزم کوجاری رکھا عمران خان نے ہمیشہ ملک میں عام عوام کیلئے آواز اٹھائی ہے اوران کی بیس سالہ جدوجہد ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بہت بڑا کارنامہ ہے ہم بہاولپورمیں اپنی پارٹی کومزیدمنظم کرنے میں زیادہ سے زیادہ اپناکرداراداکرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...