ملک میں انارکی پھیلانے والوں کی سازش ناکام بنا دینگے‘ محمد افضل گل

ملک میں انارکی پھیلانے والوں کی سازش ناکام بنا دینگے‘ محمد افضل گل

حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم پی اے محمد افضل گل ۔چیئر مین میو نسپل کمیٹی حاصل پو محمد اشفاق رامے نے غریب محلہ وارڈ نمبر 33میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے دور میں تو انا ئی بحران کے خاتمے پر توجہ نہ دینے والوں کو اپنی سیاست ڈوبتی نظر آ رہی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہے ۔عوام کی عدالت میں پہلے بھی ن لیگ کی قیادت سرخرو ہوئی تھی ۔اور آ ئندہ بھی ہو گی ۔شہراور نواحی علاقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کام مکمل کرائے جا رہے ہیں ۔عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔مسلم لیگ ن چاروں صوبوں کی مقبول جماعت ہے ۔عوامی خدمت کی سیاست سے نا بلد افراد ملک میں انار کی پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں ۔عوام ان کی سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔کو نسلر رانا محمد شفیق نے اپنے خطاب میں کہاکہ حلقہ میں صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے گھر گھر سے کوڑا کر کٹ اْ ٹھانے کے لیے رکشہ گاڑی کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔سات سو کے قریب گھرانوں میں با سکٹ فراہم کر دی گئی ہے اس موقع پر کو نسلر رانا غلام حسین گا ما ۔رانا طاہر عباس ۔عمران شکور ۔حاجی رمضان ۔کاشف نعیم ۔حاجی عبدالروف زر گر ۔محمد فاروق زر گر ۔رائے اوصاف علی بھٹی ۔یو نس گیس والے ۔عمر دراز باو ۔استاد فقیر حسین ۔ننھا پہلوان ۔ملک ندیم حیدر ۔عمر جوئیہ ۔جنید گو ہیر ۔رانا حاجی احسان ۔رانا حاجی گلزار ۔یو نس مہندی والے ۔صادق بھٹی ۔سمیت حلقہ کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...