پانامہ کیس میں نام نہیں،وزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے، سکندر حیات بوسن
ملتان(پ ر)مسلم لیگ ن یونین کونسل78چاہ سننا والا اور ٹبہ مسعود پور میں وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے سیوریج سسٹم کا افتتاح کیا اور اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا کہ وزیراعطم میاں نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ پانامہ کیس میں ان کا نام نہیں سپریم کورٹ سے شریف خاندان سرخرو ہوگا۔یہ حلقہ سابق وزیراعظم کا حلقہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ہے مگر اس حلقے میں سابقہ دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا آج موجود دور حکومت میں ملک و قوم کے مسائل حل ہورہے ہیں آپ لوگوں کے اس حلقے اور یوسی78میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے اس موقع پر چیئرمین یوسی78ملک کامران سن نے مزید کہ کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اس حلقے میں عوام کی اور ان کے بچوں کی سہولت کیلئے سرکاری ہسپتال اور ڈگری کالج جوکہ آخری تعمیری مراحل میں ہے جوکہ جلد مکمل ہوجائے گا اور غریبوں کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن کے تعاون سے یوسی78کے مزید مسائل حل کریں گے اس موقع پر ملک غلام شبیر سن،ملک رمضان،ملک منیر،چودھری رشید،ملک سرفراز کھور،اصغر عباس شاہ،ڈاکٹر رمضان،ارشد میٹ،مجید ماجد،مہتاب شاہ،فضل احمد ودیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔