سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کیمطابق ہوگا‘ نوابزادہ منصور احمد

سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کیمطابق ہوگا‘ نوابزادہ منصور احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف رسوا ہوئے ہیں اور کرپشن کی وجہ سے تمام دنیا میں الگ رسوائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف دے گی اور نیا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھے گی ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگانوابزادہ منصور احمد خان نے کہا کہ نواز حکومت فلاپ ہو چکی ہے ملک میں بد امنی،بیروزگاری ،مہنگائی،جیسے بحرانوں نے معیشت پر گہرے برے اثرات مرتب کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو بجلی سمیت گیس سے بھی محروم کر دیا ہے جو کہ نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے عوام اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے جبکہ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کلین سوئیپ کرے گی۔