حلقہ کی پسماندگی ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے‘ مخدوم مسعود عالم

حلقہ کی پسماندگی ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے‘ مخدوم مسعود عالم

ترنڈہ محمد پنا ہ ( نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید محمد مسعود عالم نے چیئر مین یونین کونسل دشتی سردار حاجی عارف خان گبول کے ڈیرے پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن پور تا ٹھل حمزہ ،ترنڈہ تا بیٹ ظاہر پیر ،ترنڈہ تا اللہ آباد ڈبل میٹل سڑک میگا پراجیکٹ کی تکمیل پنجاب حکومت کا عظیم کارنا مہ ہے ان سڑکوں کے مکمل ہونے سے عوام کو ڈائریکٹ ریلیف مل رہا ہے مخدوم سید محمد(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

مسعود عالم نے مزید کہا کہ حلقہ 285 کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقہ 285 کی تمام یونین کونسلوں میں برابر ریکارڈ ترقیاتی کام کر ا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹھل حمزہ جن پور ،اللہ آباد ،میں سیوریج کے لیے میگا پراجیکٹ بہت جلد منظور کرا ئیں گے اس موقع پر حاجی عارف خان گبول ،حاجی سلیم خان گبول حاجی امیر بخش دشتی ،صفدر رشید گبول ،محمد اختر رشید گبول ،فہد سعید خان گبول ،جام نیاز احمد دھاندو ،رانا ہارون عبا س ، ریاض حسین صدیقی ،جام محمد طارق بھیلا ،جام عبدالرؤف بھیلا ،سید احمد حسن ،محمد ارشد سیال ،ملک محمد اختر کھوکھر ، سید شاہد اقبال گیلانی ،ملک اظہر حسن نائچ ،ڈاکٹر شاہد الیاس ،عابد الیاس دیگر موجود تھے .

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...