ریڈیو پاکستان نے ملکی ثقافت کو اجاگر کرنیکا فیصلہ کیا ہے‘ خورشید احمدملک

ریڈیو پاکستان نے ملکی ثقافت کو اجاگر کرنیکا فیصلہ کیا ہے‘ خورشید احمدملک

ملتان (خصوصی رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر پروگرام خورشید احمد ملک نے کہا ہے کہ ریڈیوپاکستان نے لوک ورثہ کے تعاون سے ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ریڈیوپاکستان ملتان کے دورے کے موقع پر ریڈیوکے پروگرامنیجرز،پروڈیوسرز،نیوز کاسٹرز،اینکرز اور دیگر شعبوں کے افسروں کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کہا کہ ریڈیو پاکستان یہاں کی عوام کی آواز ہے ،اس لیے پروگرا م پروڈیوسرز کو چائیے کہ وہ خطے کے عوام اور معاشرے کے تمام طبقوں سے ساتھ ریڈیو کے رشتے کو مضبوط اور مو ثر بنائیں،انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگو ں کو ریڈیومیںآنیکی دعوت دے کر انکے خیالات ،محسوسات اور تجربات کو لوگوں تک پہنچایا جائے،خورشید ملک نے کہا کہ پروگرام پروڈیوسرز اور کمپیئرزقریبی رابطے میں رہ کر اچھے پروگرام پیش کرسکتے ہیں۔

خورشید احمد ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...