حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ( ن) خانیوال کے وفد کی ملاقات‘ ضلع کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ( ن) خانیوال کے وفد کی ملاقات‘ ضلع کی سیاسی ...

خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے نمائندہ وفد جس میں ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا،ممبرپنجاب(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اسمبلی چوہدری فضل الرحمن اورممبرضلع کونسل چوہدری اسامہ فضل شامل تھے۔وفد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی میاں حمزہ شہبازشریف سے ملاقات میں ضلع خانیوال کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مزید چیئرمین ضلع کونسل کی طرف سے فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل کو ہدایات کی کہ ایم این اے اور ایم پی اے کی مشاورت سے فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنایاجائے اورصوبائی حلقہ215میں ضلع کونسل کی گرانٹ سے جوڈو یلپمنٹ کے منصوبے مکمل ہونگے ان کا افتتاح علاقے کے ایم این اے ،ایم پی اے اور چیئرمین ضلع کونسل مل کر کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...