میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘ شیخ فیاض الدین

میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘ شیخ فیاض الدین

خان پور ( تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، سی پیک قوم کے لئے نواز شریف کا وہ تحفہ ہے جس کی سزا میں ملک دشمن قوتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے میاں نواز شریف اور ان کے پورے خاندان کو ہراساں کررہی ہیں ، سپریم کورٹ میرٹ کی روشنی میں پانامہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھیجے گی،اپنی رہائش گاہ پر (بقیہ نمبر62صفحہ7پر )

یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد اشرف مغل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان کی تحریک پر پریس کلب کے لئے ٹف ٹائل بچھانے کا منصوبہ دینے کا اعلان کیا محمد اشرف مغل نے یہ ملاقات پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرانک میڈیا کلب کے ایگزیکٹو عہدیداروں کے اجلاس میں سونپی گئی ذمہ داری کی روشنی میں کی تھی ، اس اجلاس میں صدر پریس کلب چوہدری اطہر جاوید، جنرل سیکرٹری حاجی ریاض بلوچ ، صدر یونین آف جرنلسٹ محمد اشرف مغل ، جنرل سیکرٹری مقصود احمد بھٹی ، صدر الیکٹرانک میڈیا کلب جام فیاض احمد لاڑ ، جنرل سیکرٹری محمد اختر شیرازنے شرکت کی تھی اس ملاقات مین شیخ فیاض الدین نے کہا کہ خان پور پریس ہم سب کا گھر ہے اس کی تعمیر وترقی او ر خوبصورتی ہم سب کی ذمہ داری ہے ، علاوہ ازیں مذکورہ بالا عہدیداروں سمیت صحافیوں میاں مجیب اللہ ، شیخ حمید الدین ،راؤ محمدشفیق، زبیر احمد سبحانی ، قمر اقبال جتوئی ، حافظ محمد دین محمدی ، خواجہ مسعود صدیقی ، راجہ اسد نسیم ، فیاض احمدخان ، فیاض احمد بلوچ، فاروق احمد بھٹی ، راشد اویسی ، ملک اللہ دتہ ، میاں امتیاز احمد ، عبدالعزیز انجم بھٹی ، اویس علیم ، محمد افضل صادق ایڈووکیٹ ، حاجی محمد سلیم قریشی ، خلیل احمد راجپوت ، خواجہ عبدالسمیع ، محمد اختر علوی ، شیخ حسین احمد مدنی ، ابرار حسین بابر ، چوہدری ابرار حسین ، ڈاکٹر منظور حسین ، ظفر اقبال جتوئی ، شاہد حسین ، امجد وارثی ، ایم اے نادر ،جہانزیب جولی ، رانا اکبر علی ، کاشف امین ، میاں مظہر رشید ،میاں شہزاد ثمر ، عبدلطیف متوجہ ، میاں شہزاد ، خالد گورگیج ، راؤ سلمان شفیق ، فراز احمد بلوچ ،حق نواز ،محمد انیل غوری، چوہدری نعمان نواز ایڈووکیٹ ، خالد اقبال چوہدری ، شوکت علی شکوری ، منور حسین جٹ ، چوہدری ساجد علی ، چوہدری افضل جٹ ، ملک محمد اظہر ، سمیع الحق بھٹی ، شفیق احمد بھٹہ ، اسد شفیق بھٹہ ، جام سعد ، فضل الرحمان ساجد عزیز ، جا م عبدالمجید جاوید ، ڈاکٹر محمود احمد قریشی ، ڈاکٹر محمد حامد ، ملک محمد اعظم ، میاں شاہنواز ہاشمی ، عدنان سرور ، انوررحیم خان ، نازک حسین ، چوہدری الیاس ، محمد اسلم پپو ، جام منیر اخترشاہین ، شاہد سیال ودیگر نے فنڈز کی فراہمی پر ایم این اے شیخ فیاض الدین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...