دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں‘ خالد محمود ازہر

دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں‘ خالد محمود ازہر

خانیوال (بیورو نیوز ) جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو فعال کیا جائے یا اس طرز کا نیا اتحاد قائم کیا جائے اس سے فرق نہیں پڑتا قائدین اس حوالے جو بھی فیصلہ کریں گے دینی کارکن بخوشی قبول کریں گے کیونکہ دینی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہر دینی کارکن کی خواہش ہے اتحاد کیلئے دینی کارکن ہر طرح کی (بقیہ نمبر63صفحہ7پر )

قربانی دینے کیلئے تیار ہیں جب بھی دینی جماعتوں نے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا کارکنوں سے قائدین کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر کامیابی کے بعد اتحاد کیوں ٹوٹے اس کا ذمہ دار کارکن نہیں کسی بھی اتحاد سے قبل سابقہ اتحادوں کے تلخ تجربات کو سامنے رکھا جائے اور ان اسباب وعوامل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جائے جن کی وجہ سے دینی تحریکیں اور دینی اتحاد اپنی منزل حاصل نہ کرسکے فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے کیلئے ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے دفاع پاکستان کی تشکیل مولانا سمیع الحق کے گرانقدر کارنامے ہیں متحدہ مجلس عمل کا قیام بھی مولانا سمیع الحق کی کوششوں سے عمل میں آیا تھا مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...