نواز شریف کیخلاف ہونیوالی سازشیں ناکام ہونگی‘ رئیس محبوب

نواز شریف کیخلاف ہونیوالی سازشیں ناکام ہونگی‘ رئیس محبوب

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام ہوں گی وہ عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے مخالفین سے (بقیہ نمبر64صفحہ7پر )

ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، انھوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت نے جب ملک کا اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک کی معشیت تباہی کے دہانے پر تھی حکومت نے انتھک محنت اور کوششیں کر کے چار سالوں میں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے ملک کے عوام بھی ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...