اسلامی تحریک آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی‘ سبطین حیدر

اسلامی تحریک آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی‘ سبطین حیدر

ملتان (سٹی رپورٹر )اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ آئی ٹی پی آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ، جس کے لئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت حالیہ اجلاس میں حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ ہم سیاست کو (بقیہ نمبر65صفحہ7پر )

عبادت اور شیوہ پیغمبری سمجھتے ہیں۔ تمام انبیا اور آئمہ علیہم السلام نے اللہ تعالیٰ کے نظام کو دنیا پر نافذ کرنے کے لئے جدوجہد کی اورلوگوں تک خالق کائنات کا پیغام پہنچایا۔ آئندہ انتخابات 2018ء کے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی کے لئے ڈویژنل صدور کا اجلاس 27۔ جولائی بروز جمعرات لاہور میں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اجلاس میں ہر ضلع میں قومی اور صوبائی حلقوں میں امیدواروں کی اہلیت اور اسلامی تحریک کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔نیز اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک، اتحاد و وحدت پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری سیاست کا محور و مرکز اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...