ٹیچرز یونین کے وفد کی سیکرٹری سکولز پنجاب سے ملاقات‘ مسائل پر گفتگو

ٹیچرز یونین کے وفد کی سیکرٹری سکولز پنجاب سے ملاقات‘ مسائل پر گفتگو

پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران رانا لیاقت علی ، رانا انوار، اسلم گھمن ،سید ذوالفقار علی ندیم،عبدالقیوم راہی ، امتیاز طاہر ، صفدر کالرو،محمد اشرف،آصف گوندل ،رانا احمد تارڑ،ملک مستنصراعوان، چوہدری محمد علی،مہرمختار، احمد خان،خالد گرمانی ،مرزا اخترعلی(بقیہ نمبر66صفحہ7پر )

بیگ ،ادریس قمر،39رکنی وفد نے مرکزی صدرچوہدری محمد سرفراز کی قیادت میں سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اﷲ بخش ملک سے اساتذہ کو درپیش مسائل اور مطالبات اپ گریڈیشن،10000 ہزار سکولوں کو آوٹ سورس کرنا ،ADUاور LNDٹریننگ ،ڈراپ آوٹ ورزلٹ اور طلباء غیر حاضر ی پر ہیڈز و اساتذہ کو سزائیں ، ان سروس پروموشن وٹیچر پیکیج میں تاخیر میونسپل ٹیچرز کے مسائل،PSTاساتذہ کے اختیارات ڈپٹی ڈی اوز کو منتقلی،اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ،پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی فعالیت اور دیگر پر مذاکرات کئے۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری محمد اختر ،سید ممتاز شاہ (ڈی پی آئی)، مشتاق سیال، آصف مجید، لطیف فیزی ودیگر آفسران موجود تھے۔سیکرٹری سکولز نے اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کی سمری (PST کو گریڈ14، ESTکو گریڈ16،SSTکو گریڈ 17دینے جبکہ گریڈ 14،16،17،18،19اور 20میں کام کرنے والے اساتذہ کو 2اضافی ترقیاں و دیگر مراعات پر مشتمل ) بھیج دی گئی ہے جس کی منظور ی آئندہ ماہ متوقع ہے ٹیچر نے کہا ہے کہ اگر مسائل کے حل اور مطالبات پر 15اگست تک ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاجی شیڈول کے مطابق 24اگست کو ضلعی سطح پر مظاہرے اور 16ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

پی ٹی یو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...