شریف برادران دلوں میں بستے ہیں: احمد یار ہنجرا

شریف برادران دلوں میں بستے ہیں: احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کہا ہے کہ میاں برادران 20کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں عوام کے مقبول ترین لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سیاسی بازی گر دھرنا گروپ کے ہمنوا بن گئے قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی، قیدیوں کو معاشرے کا با عزت شہری بنانے کیلئے جیلوں میں اصلاحی عمل جاری ہے،قیدیوں کو تمام تر ممکن سہولیات فراہم کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جیل افسران ناروا سلوک سے اجتناب کرتے ہوئے قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ امانت،دیانت،شرافت،اور خدمت کی سیاست لہ جیت ہوگی،عوام کی ترقی کے سفر میں منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کو پچھتانا پڑے گاقوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی،بیساکھیوں کے ذریعہ ایوان اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،مسترد شدہ عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...