کرپشن کے انکشافات، عدالت آخری امید ہے: وسیم اختر

کرپشن کے انکشافات، عدالت آخری امید ہے: وسیم اختر

بہاولپور(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

وسیم اختر نے گزشتہ روز موضع منگوانی کی یونین کونسل نمبر 1 کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وہاں کے رہائشی ملازم حسین چاون ،بہادر علی ڈوڈی ،شمس اقبال اور عطا محمد سے ان کے قریبی عزیر وں کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی بعدازاں انہوں نے معززین علاقہ شیخ افضل ،افضل خان بلوچ،دلشاد پہوڑ ،ڈاکٹر مہر مختار ،حاجی نواز،ملک شہزاد،حافظ گلزار،ملک عبدالمجید ،حاجی نزیر،رانا عطا محمد ،حافظ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک اسلامی مملکت کے سربراہ اور ان کے خاندان کی لوٹ مار اور کرپشن کے جو ثبوت سامنے آئے ہیں، اس سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور پاکستان کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کی روحیں تڑپ اٹھی ہیں۔ ایک طرف کروڑوں عوام پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور دوسری طرف اقتدار پر مسلط چند خاندانوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بیرون ملک محل تعمیر کر لیے ہیں۔اب قوم کی آخری امید عدالت عالیہ ہے۔ قوم لٹیروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں دیکھناچاہتی ہے اگر ملک میں قرآن و سنت کے تابع حکومت ہوتی تو یہ لوٹ کھسوٹ کا کلچر نہ ہوتا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...