پنجاب میں امن و امان اولین ترجیح ہے: عاطف مزاری

پنجاب میں امن و امان اولین ترجیح ہے: عاطف مزاری

روجھان (نمائندہ پاکستان )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر روجھان کے کچے میں جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف پولیس کی مدد کے لیے رینجرز بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا مٹھی بھر ڈاکو اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنا پنجاب حکومت کی پہلی ترجیع ہے انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پنجاب پولیس نے انڈس ہائی وئے پر امن کی بحالی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ان مٹھی بھر ڈاکو پولیس اور عوام کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہوجائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...