نواز شریف بندگلی میں پھنس گئے: محمد افضل

نواز شریف بندگلی میں پھنس گئے: محمد افضل

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، جے(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اب بند گلی میں پھنس چکے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی مستعفی ہوکر اپنی حکومت بچا لیں اور اقتدار اپنے کسی ساتھی کو منتقل کریں،ورنہ بے عزت ہو کر گھر جائیں گے ،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا،نواز حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،حکومت کی کارکردگی سے مایوس عوام ایک مرتبہ پھر چودھری پرویز الہی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں ، ان خیا لات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ق) ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز70ڈی بی میں محمد اکبر گل کی رہائش گاہ پر دئیے گئے پرتکلف عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کی انتہا ہو گئی اور عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...