ترقی کا سفر جاری و ساری رہیگا: شمیلہ اسلم
وہاڑی(بیورو رپورٹ +نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رہنما و ایم پی اے مسزِ شمیلہ اسلم نے کہا ہے(بقیہ نمبر67صفحہ7پر )
کہ وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نوا ز شریف ترقی پسند لیڈر ہیں اور یہ ترقی کا سفر میاں محمد نوا زشریف کے سنگ جاری رہے گا ، جے آئی ٹی رپورٹ اور مخالفین کے بے بنیاد الزماات کی بو چھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس غلہ منڈی میں معز زین مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر لیگی رہنما چودھری محمد امین ، جنرل کونسلر حاجی محمد رفیق رانا ، زاہد منیر بھٹی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ ملکی ترقی میں مختلف حیلے بہانوں سے رکا وٹیں ڈال کر میاں برادران کو پریشان کررہے ہیں سیاسی تما شا لگا نے والوں کے عزائم کسی صورت کا میا ب نہیں ہونگے کچھ لوگ منفی حربوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی بھی پورا نہیں ہو گا۔