منشیات فروشوں کا مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے ضلعی صدر پر مبینہ تشدد، کارروائی شروع
ملتان(کرائم رپورٹر) نیو نقشبند کالونی میں منشیات فروشوں کا مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے ضلعی صدر پر مبینہ تشدد اطلاع پر تھانہ بی زیڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
متعدد افراد نے ضلعی صدر پی ایم ایل کیو یوتھ ونگ احسن نصیر غوری کو نقشبندی کالونی میں تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ۔اس بارے احسن نصیر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے منشیات کے خلاف آواز اٹھانے پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ منشیات کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا تھانہ بی زیڈ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے درخواست ملنے پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔