مزدور کا 6سالہ بیٹا تھیلے سیمیا کا شکار،جمع پونجی علاج پر لگ گئی

مزدور کا 6سالہ بیٹا تھیلے سیمیا کا شکار،جمع پونجی علاج پر لگ گئی

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)شجاع آباد کے نواحی علاقہ موچی پورہ کا رہائشی غریب مزدور اللہ بخش ساندی اپنے چھ سالہ مبشر جو کہ تھیلیسیمیا کا شکار ہے کو ساتھ لے کر علاج معالجہ کیلئے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

حکومت تک آواز پہنچانے کیلئے روز نامہ پاکستان دفتر پہنچ گیا۔ اس نے اپنی درد بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں چار بچو ں کا باپ ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں میرا بیٹا چھ سالہ مبشر تھیلیسیمیا کا شکار ہے کئی سالوں سے بلڈ لگوا لگوا کر تنگ آ چکا ہوں مزدوری کرے کے بچوں کاپیٹ پالوں یا اپنے بیٹے کیلئے بلڈ کا بندوبست کروں اللہ تعالیٰ نے مجھے امتحان میں ڈالا ہوا ہے گھروں میں فاقے ہیں سارے رشتہ دار برادری تمام لوگوں سے اپنے بیٹے کیلئے بلڈ لے کر لگوا چکے ہیں اب تو زندگی سے تنگ آ چکے ہیں جب تھیلیسیمیا کے شکار اپنے بیٹے مبشر کی طرف دیکھتے ہیں تو کلیجہ منہ کو آ جاتا ہے بلڈ بینک بھی اپنے بیٹے کی رجسٹریشن کرائی جو کچھ عرصہ تو بلڈ دیتے رہے جو بعد میں کہنے لگے آپ اپنا بند ہ ساتھ لے آئیں اور آپ کو تین مرتبہ بلڈ ملے گا ہم غریب لوگ ہیں ہم ملتان کا کرایہ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عزیز رشتہ دار تو پہلے خون دے چکے ہیں اور اللہ اور حکومت پر بھروسہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خدا را ہماری مدد کریں اور میرے بیٹے کا علاج کرائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...