ضلعی انتظامیہ کی بدترین غفلت‘ خانیوال کے ڈوبنے کا خدشہ

ضلعی انتظامیہ کی بدترین غفلت‘ خانیوال کے ڈوبنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز )محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم جنوبی پنجاب میں داخل ہونے والا ہے جس کی وجہ سے رواں مہینہ میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے پنجاب کے دیگر شہروں میں حفاظتی اقدامات کر لیئے گئے تاہم ذرائع نے بتایا ابھی تک خانیوال میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی نہ تو دریاؤں کے حفاظتی بند مضبوط کئے گئے اور نہ ہی فلڈ الرٹ جاری ہوے اس کے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ساتھ ساتھ فلڈ کیمپ قائم کرنے اور امدادی ٹیمیں تشکیل دینے سے بھی اجتناب کیا گیا ہے اور نہ ہی سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے افراد اور دیہاتوں کو آگاہ کیا گیا ہے خدشہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے خانیوال ڈوب جائے گا ۔