اعصاب شکن پانامہ لیکس کیس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا‘ سرائیکی رہنما

اعصاب شکن پانامہ لیکس کیس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا‘ سرائیکی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر ) سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ پروفیسر شوکت مغل ‘ رانا محمد فراز نون ‘ ملمک خضر حیات ڈیال ‘ ملک گلزار احمد اُترا ، کرنل عبدالجبار عباسی ، ظہور دھریجہ ، سید مہدی الحسن شاہ ، ملک اللہ نواز وینس ، مہر مظہر کات ، مسیح اللہ خان جامپوری ، عابدہ بخاری اور عاشق(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
بزدار نے کہاہے کہ ا عصاب شکن پانامہ لیکس کیس کا کوئی نتیجہ برآمدنہیں ہوا ۔ 20 کروڑ انسانوں کو ذہنی اذیت کا معاوضہ کون ادا کرے گا ۔ پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، تحریک انصاف وغیرہ کرسی اور اقتدار کی سیاست کرتی ہیں جبکہ ہم حقوق کی بات کرتے ہیں ۔ سرائیکستان لانگ مارچ کے سلسلے میں آج اہم فیصلے کئے جائیں گے اور پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مفادات اور کرسی و اقتدار کی سیاست کرنے والی جماعتوں نے سرائیکی صوبے کی تحریک کو بہت نقصان دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے صوبے کے نام پر لولی پاپ دیا اور ن لیگ نے تو لولی پاپ و ڈرامہ بازی کی انتہا کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو ہونیوالے سرائیکستان لانگ مارچ میں نوجوانوں کا جوش و خروش مثالی ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ یہ لانگ مارچ صوبہ سرائیکستان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔