ایک ماہ قبل تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی خاتون دم توڑگئی

ایک ماہ قبل تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی خاتون دم توڑگئی

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)ایک ماہ قبل تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خان پور قاضی کی رہائشی خاتون ممتاز بی بی تین بچوں کی ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ممتازبی بی کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد پوسٹمارٹم کیلئے لائی گئی جہاں پر سولہ گھنٹے گزرنے کے بعد ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم نہ کیا لواحقین نے لاش ملتان روڈ پر رکھ کر ڈاکٹروں کے خلا ف شدید احتجاج کیا ملزم کاشف ممتاز(بقیہ نمبر69صفحہ7پر )

بی بی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر ممتاز بی بی راضی نہ تھی جس پر رنجش کی بنا پر کاشف نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ممتاز بی بی پر تیزاب انڈیل دیا تھا جو ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...